پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے 86.59 میٹر کی تھرو لگا کر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔
منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالی فکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی تاہم انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے کوالیفائی کرلیا۔
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو جلد پاکستان آنے کی دعوت دیدی
ارشد ندیم اولمپکس کی تاریخ میں مسلسل دوسری مرتبہ ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی بھی بن گئے ہیں، پاکستانی اتھلیٹ نے ٹوکیو اولمپکس میں بھی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، بھارتی اتھلیٹ نے 89.34 میٹر کی تھرو پھینکی۔ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو ہوگا۔