اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

azlan shah hockey cup اذلان شاہ ہاکی کپ

اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد السلام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نماندہ اولمپیئن منظور الحسن کے ہمراہ فانل ٹرالز کے بعد نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا۔

ٹیم میں سات ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، عماد شکیل بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کا کپتان اور ابوبکر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے، قومی اسکواڈ 2مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، کین ولیمسن کپتان برقرار

دیگر کھلاڑیوں عبداللہ، منیب الرحمن، اسامہ بشیر، احتشام، ایم عبداللہ سفیان، سلمان رزاق، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، مرتضی یعقوب، غضنفر علی، عبد الرحمن سینر، حنان شاہد، رانا وحید اور اعجاز احمد شامل ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز نے کہا کہ موجودہ ٹیلنٹ کو دیکھ کر بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش کی، جو ٹیم میں شامل نہیں وہ مزید محنت کریں، ہمارا ٹارگٹ نیشنز ہاکی کپ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ کے بعد نیشنز کپ کے لئے ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے، ہمیں اذلان شاہ کپ کے نتائج کی فکر نہیں، ہم نے ایک بہتر ٹیم تیار کرنی ہے، کھلاڑیوں نے اچھا رزلٹ دکھایا تو ایونٹ جیت سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں