چین میں موسلادھار بارشیں ، سیلابی صورتحال سے نظام زندگی درہم برہم

چین china rain

 چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت گر گئے، ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مسلسل بارشوں سے صوبے گوانگ ڈونگ کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی اور چین کے گوانگ ڈونگ میں سڑکوں، رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

مسجد کی تعمیر کیلئے چندہ اکٹھا کرنے پر کورین یوٹیوبر مشکل میں پڑ گیا

چینی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد 10لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں اور سینکڑوں سکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ پانی میں پھنسے 80ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کے بعد ڈیموں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے سے بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، سیلاب سے لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کے خدشے پر حکام نے ایمرجنسی ایڈوائزری بھی جاری کردی ہے۔

جیانگ ژی صوبے میں بھی شدید خراب موسم کا اورنج الرٹ جاری کردیا گیا ہے، گوانگ ژی ریجن میں مسلسل بارشوں کے بعد اب تک لینڈ سلائیڈنگ کے 65واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں