عرب امارات نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت دیدی

ویزہ آن ارائیول

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر ، اماراتی حکومت نے 87 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی اجازت دیدی۔

غیرملکی خبررساں ادارے  کے مطابق عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ویزا پالیسی کے سلسلے میں فہرست کی تازہ درجہ بندی کی ہے جس میں مزید ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ نئی ویزا پالیسی کے مطابق اب مجموعی طور پر 87 ملکوں کے شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکین گے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی شہید کیپٹن محمد احمد بدر کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

ان تمام 87 ملکوں کے شہری اب امارات پہنچ کر موقع پر ویزا حاصل کر سکیں گے اور انہیں پیشگی ویزا حاصل کرنے کی شرط پوری کرنا لازم نہیں رہے گا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیاہے کہ سہولت کا مقصد امارات میں سیاحوں کے آمد کو ان کے لیے آسان بنانا ہے تاکہ اماراتی سیاحت کے شائق افراد کی راہ میں کوئی مشکل اور انتظار کی صورت باقی نہ رہے۔

ڈالر مزید 11 پیسے سستا ہو گیا

عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے نظر ثانی شدہ نئی ویزا پالیسی کے بعد اب 110 ایسے ممالک رہ گئے ہیں جنہیں ویزے کا پیشگی حصول ممکن بنانا ضروری ہوگا۔

 


متعلقہ خبریں