روس اور ایران کا مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ

iran

امریکی ڈالر کی چھٹی 2 بڑے ممالک کا مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ


روس اور ایران نے امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی میڈیا کیلئے 17 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

ایران اور روس کے مرکزی بینکوں کے گورنرز کا اجلاس ماسکو میں ہوا جس میں دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کو امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے ۔

معاہدے کے بعد اب بینک اور گروپ مقامی کرنسیوں میں لین دین کر سکیں گے اور ایسے بینکاری نظام استعمال کر سکیں گے جن میں سوئفٹ سسٹم درکار نہیں ہوتا.

سٹیٹ بینک نے بینک صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے پورٹل ’’سنوائی‘‘ کا آغاز کر دیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی قیادت میں یوریشین اکنامک یونین  کے اراکین نے 25 دسمبر کو ایران کے ساتھ ایک مکمل آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

روس کے علاوہ بیلاروس، قزاخستان، کرغزستان اور ارمینیا اس یونین کے رکن ہیں۔


متعلقہ خبریں