پی ٹی آئی جتنی تیزی سے بنی تھی اتنی تیزی سے ٹوٹی ہے،عطاتارڑ


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جتنی تیزی سے بنی تھی اتنی تیزی سے ٹوٹی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام’’ ہم دیکھیں گے منصورعلی خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ لوگوں کو پریشرائز کر کے پی ٹی آئی میں شامل کیا گیا تھا۔

9مئی واقعات کےبعدکوئی بھی خودکوایسی پارٹی سےمنسلک نہیں کرسکتا،چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں کورکمانڈر ہاوس کیا لینے گئی تھیں؟کیا یہ خاندان میں بیٹھ کر فیصلہ ہو اتھا کورکمانڈر ہاوس کو آگ لگانی ہے؟

تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کو بڑا ریلیف مل گیا

انہوں نے کہا کہ ایسےلوگ موجودہیں جوضمیرکی آوازپرکہتےہیں ان چیزوں کی سپورٹ نہیں کرسکتے،یہ لوگ غیر یقینی صورتحال پید ا کر کے معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی تکنیکی بنیادوں پر تمام مقدمات میں فائدہ اٹھاتے رہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں