ریویو پر جب ناٹ آوٹ ہو ا تو فیصلہ کر لیا تھا آخر تک کھیلوں گا،میکس ویل


افغانستان کے خلاف تاریخی ڈبل سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلانے والے بیٹر میکس ویل نے کہا ہے کہ ریویو پر جب ناٹ آوٹ ہو ا تھا تو فیصلہ کر لیا تھاآخر تک کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہوں ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا، دباو کے باوجود مطلوبہ ہدف کے مطابق کرکٹ کھیلی۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں بال سوئنگ کر رہی تھی، افغان بولرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے میکس ویل کی ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت افغانستان سے ہارا ہوا میچ ان کے منہ سے چھین لیا۔

میکسویل نے 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جا میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔

گلین میکسویل نے پیٹ کمنز کے ساتھ 202 رنز کی پارٹنرشپ بنائی، اس شراکت داری میں آسٹریلوی کپتان نے 68 گیندوں کا سامنا کرکے 12 رنز بنائے۔


متعلقہ خبریں