پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے ، کیوی کپتان

kane williamson

پاکستان کے ہاتھوں شکست کیوی کپتان بھی بول پڑے


نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ فخر زمان نے خوبصورتی سے کھیلا، وہ آج اس نتیجے کے مستحق تھے ۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ کا پہلا ہاف شاندار رہا، راچن نے خوبصورتی سے بلے بازی کی ۔

نیوزی لینڈ کو شکست ، پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

اگر آپ کو ایک یا دو وکٹیں ملتیں اور آپ بائیں اور دائیں امتزاج کے لحاظ سے اس میں سے شارٹ سائیڈ نکالنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو چیزیں تیزی سے بدل سکتی تھیں لیکن ہم آج ایسا نہیں کر سکے اور پاکستان نے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔

پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے ، اگلا میچ جیتنے کی کوشش کرینگے۔


متعلقہ خبریں