اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے غزہ میں 20 سے زائد مساجد شہید


طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد سے گذشتہ5دنوں کے دوران 20 سے زائد مساجد کو شہید کیا گیا ہے۔

فلسطینی خبررساں ادارے کے مطابق اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت کے اہلکار اکرامی سالم نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں 20مساجد کو جزوی یا مکمل طور پر شہید کیا ہے۔

اسرائیل پر پر اسرار حملہ ، حماس نے مدد کرنیوالوں کو بھی لاعلم رکھا

انہوں نے بتایا کہ وزارت اوقاف و مذہبی امور کی مرکزی عمارت اور فلسطین ٹاور میں وزارت القرآن ریڈیو کے 14 منزلوں پر مشتمل ہیڈ کوارٹر کے علاوہ بیت لاہیا قصبے کی سعد الانصاری مسجد، خان یونس شہر میں واقع الحبیب محمد مسجد، الیرموک، احمد یاسین، العباس غزہ شہر میں سوسی، اور شتیوی، اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں موجود مساجد کو شہید کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں