کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف بھارت کی ایک اور چال بے نقاب

world cup 2023

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں ہو سکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی طرز پر اس ورلڈکپ کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، پاکستانی فینز اور صحافیوں کو محدود ویزے جاری کیے جائیں گے۔

2021ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے،حسن علی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو کتنے ویزے جاری کیے جائیں گے ابھی کچھ اندازہ نہیں ہے۔

بی سی سی آئی حکام کے مطابق وزارت خارجہ اور آئی سی سی کے ساتھ مل کر ویزوں کی تعداد پر کام جاری ہے، کچھ پاکستانی شائقین کو ورلڈکپ کے میچز کے لیے ویزے جاری کر دیے جائیں گے۔

نسیم شاہ کے ورلڈکپ میں نہ ہونے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا،حارث رؤف

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو متعدد شہروں کا ویزا جاری کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں