وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے ترجمان کے مطابق واقعہ پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں دھماکے کے باعث آگ لگی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں اور جاں بحق شخص کی میت کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔تینوں افراد کون ہیں فی الحال شناخت نہ ہوسکی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 راولپنڈی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جن کے فائر فائٹرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو آپریشن میں 10 ایمرجنسی گاڑیوں اور 25 اہلکاروں نے حصہ لیا۔تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، اس سلسلے میں جانچ پڑتال جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے،مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔
