آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

babar azam بابراعظم

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بیٹرز میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے شُبمن گِل دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستانی اوپنرامام الحق ایک درجہ ترقی سے پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، امریکا کے 3 مقامات پر ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے

فخرزمان کی ایک درجہ تنزلی ہونے سے ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، باؤلرز میں بھارت کے محمد سراج 8 درجہ ترقی کے بعدپہلے نمبر پر آگئے ہیں، جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا تیسرا نمبر ہے،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر موجودہیں۔


متعلقہ خبریں