ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی ، 54 افراد جھلس کر ہلاک


ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ میں بچوں سیمت 54 افراد جھلس کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

کثیرالمنزلہ عمارت کی پارکنگ ایریا میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسری اور تیسری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ درجنوں موٹر سائیکلیں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں۔

فلپائن میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد ہلاک

امدادی کاموں کے دوران خوفناک آگ میں پھنسے 70 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں بری طرح جھلس جانے اور دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔ 20 زخمیوں میں سے 9 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں