روس کے سائبیریا کے علاقے کیمیروو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 17 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی اخبار ازویستیا کے مطابق روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 12 نووسیبیرسک سے کانسک جا رہا تھا کہ جنوب مغربی سائبیریا میں یاگونوفو گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔
عینی شاہد کے مطابق طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی جس کے بعد وہ تیزی سے نیچے کی جانب آیا اور زمین سے ٹکراتے ہی دھماکے سے تباہ ہو گیا۔
کیمیروو کے گورنر الیا سیریدیوک نے ٹیلی گرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا، ”میں جائے حادثہ پر موجود ہوں، جہاں بظاہر ایک ٹرانزٹ طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے جو ہمارے علاقے سے گزر رہا تھا۔ یہ مقام کیمیروو شہر کے قریب گاؤں یاگونووو میں واقع ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی و انتظامی مرکز قائم کر دیا گیا ہے اور میں خود اس کی سربراہی کر رہا ہوں۔“
#NEW ❗️Aircraft Crashes Near Village in Russia’s Kemerovo Region
An aircraft has crashed near the village of Yagunovo in Russia’s Kemerovo Region, Governor Ilya Seredyuk confirmed.
Firefighters, police and other emergency services are working at the scene, while the governor has also headed to the site. The circumstances of the crash are being investigated, and no information on casualties has been released so far.
— The Caspian Post (@thecaspianpost) November 17, 2026
گورنر کے مطابق علاقائی حکام متاثرہ مقام پر تمام ضروری امداد فراہم کر رہے ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
روسی ٹیلی گرام چینل بازا کے مطابق طیارے نے نووسیبیرسک سے کانسک جاتے ہوئے تقریباً ایک چوتھائی سفر مکمل کرنے کے بعد کیمیروو میں ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے تاحال حادثے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہے طیارہ اے این 12 سوویت یونین کا تیار کردہ چار انجنوں والا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے، جس نے 1957 میں پہلی پرواز کی تھی۔ اسے فوجی اہلکاروں، اور بھاری سامان کی نقل و حمل کے لیے بنایا گیا تھا۔


