ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا نہیں کر سکے، بابر اعظم

Babar Azam

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228رنز سے شکست دیدی۔

میچ ہارنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا  ہے کہ ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا نہیں کر سکے ، موسم کی صورتحال ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بالرز کیلئے تیار ہو کر آئے تھے،کےایل راہول اور ویرات کوہلی نے اچھی بیٹنگ کی۔

قومی ٹیم کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھی پارٹنر شپ نہیں بنا پائے۔

نسیم شاہ بھی انجری کا شکار ہوگئے

خیال رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلہ میں  بھارت نے پاکستان کو 228رن سے شکست دیدی، پاکستان کرکٹ ٹیم 356رن کے جواب میں 128رن ہی بنا سکی، نسیم شاہ اور حارث روف انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آئے


متعلقہ خبریں