ایشیاکپ،پاکستان کرکٹ بورڈ کولمبو میں باقی میچز کرانے پر رضامند

پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارش کے باعث ایشیا کپ کے باقی میچز کولمبو میں کرانے پر رضامندی ظاہر کردی۔  

کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے کولمبو میں باقی میچز کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے، پی سی بی نے بارش کے باعث باقی میچز ہمبنٹوٹا میں کرانے کی تجویز ظاہر کی تھی۔

ایشیاکپ : افغانستان سری لنکا میچ کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا

خیال رہے کہ خراب موسم کی وجہ سے کولمبو میں ہونے والے ایشیاء کپ کے تمام میچز ہمبنٹوٹا منتقل کردئیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ 10 ستمبر کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جب کہ اگر دوبارہ بارش ہوتی ہے تو اسکے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں