بھارتی کرکٹ بورڈ کی اہم شخصیت نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی


بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے۔

ایشیا کپ ، پاک بھارت ممکنہ ٹاکرے کی ٹکٹس فروخت ہو گئی

راجر بنی نے کہا کہ مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں، ہمارے دورے سے پاک بھارت کرکٹ میں بہتری آئی گی، پاک  بھارت میچز سب سے زیادہ دیکھے جاتے ہیں۔

ون ڈے ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کی نئی کٹ تیار

خیال رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کیلئے پاکستان آئے تھے۔


متعلقہ خبریں