چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کل میں سمجھا کہ مجھے ایک ریکارڈ ملا ہے لیکن آج معلوم ہوا کہ فائل میں دونوں ریکارڈ موجود تھے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ذاتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست ہے، جس پر ممبران الیکشن کمیشن نے پوچھا کہ اگلی سماعت پر آجائیں گے؟ شعیب شاہین نے جواب دیا کوشش کریں گے۔
توہین الیکشن کمیشن کیس ، فواد چوہدری نے معافی مانگ لی
ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نے کہا کہ آپ کے نمائندے نے کہا کہ مجھے ایک ریکارڈ چاہیے، دونوں ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس تیار تھے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال جانا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کئی دنوں سے روزانہ عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔
ممبر کمیشن نے کہا کہ کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر رہے ہیں، 22 اگست کو ہی فرد جرم عائد کریں گے، فرد جرم عائد کرنے کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لازمی ہے ، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔