پاک چین آٹو موبائل برانڈ اسلام آباد میں اپنی پہلی الیکٹرک کار کی لانچ کرے گا


پاک چین آٹوموبائل برانڈ اسلام آباد میں اپنی پہلی الیکٹرک کار کی نمائش کرے گا، لانچنگ کمپنی کی نئی الیکٹرک وہیکل (EV) کی مارکیٹنگ اور عوامی آگاہی کے لیے کی جائے گی۔

گوادر پرو کے مطابق پاک چائنا ہوازی گرین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ اگلے ماہ اسلام آباد میں اپنی پہلی الیکٹرک کار کی نمائش کرے گی، ہوازی گرین انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ اور الفلاح ای وی موٹرز کے سی ای او خالد محمود کا کہنا تھا کہ الیکٹرک کار کو گھر بیٹھے باآسانی چارج کیا جا سکتا ہے۔

گاڑیوں کی اسمبلنگ پلانٹ کی اکتوبر میں چین سے آمد متوقع ہے جبکہ مینوفیکچرنگ نومبر 2023 میں شروع ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت پہلے ہی خیبر پختونخوا کے حطار اسپیشل اکنامک زون میں گاڑیاں بنانے والی فیکٹری کے لیے پلاٹ مختص کرنے کی منظوری دے چکی ہے،ان کا کہنا تھا جنوری 2024 میں ای وی کی بکنگ کا عمل شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چارجنگ ختم ہونے کے حل کے لیے الیکٹرک کاروں کیلئے تھرمل چادر تیار

یہ منصوبہ دو مراحل پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں 2 دروازے اور 4 دروازوں والی کاریں متعارف کرائی جائیں گی، ہماری الیکٹرک گاڑیاں متوسط اور نچلے متوسط طبقے کیلئے فروخت کی جائیں گی اور ان گاڑیوں میں 100000 کلومیٹر یا 4 سال کی وارنٹی کے ساتھ لیتھیم بیٹری ہوگی۔

خالد محمود نے گوادر پرو کو بتایا کہ کمپنی اگلے سال دوسرے مرحلے میں منی پک اپس اور 2 وہیلر بائک خاص طور پر خواتین کیلئے لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے،2 دروازوں والی الیکٹرک کار ایک بار چارج کے ساتھ 225 کلومیٹر تک سفر کرے گی۔

4 دروازوں والی الیکٹرک کار ایک چارج پر 350 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے، 5 ملین امریکی ڈالر کا پاک چین مشترکہ منصوبہ دو سے پانچ سالوں میں 100 فیصد ٹیکنالوجی کی منتقلی مکمل کر لے گا، کمپنی کے مطابق مینوفیکچرنگ مصنوعات یورپ اور ترکی سمیت کئی ممالک اور خطوں کو برآمد کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں