نگران وزیراعظم، وزیر اعظم اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے، حافظ حمد اللہ

Hafiz Hamdullah

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں ابھی تک نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہم فیصلے مشاورت کے بعد ہوتے ہیں، مشاورت کے بغیر کوئی پارٹی بھی فیصلہ نہیں کر سکتی،اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری تھا اور ہے۔

نگران وزیراعظم کیلئے اپنا نام دیں گے ، پیپلز پارٹی

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ایک پارٹی کی حکومت نہیں ہے، حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمران اتحاد اور پی ڈی ایم کو بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہو گا، اگر ن لیگ کو اکثریت ملتی ہے تو وزیر اعظم تو ان کا ہی ہو گا۔


متعلقہ خبریں