جہاز کے کپتان نے مسافر لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی


لبنانی ایئر لائن کے طیارہ کپتان کا کاک پٹ سے مسافر لڑکی کو شادی کیلئے پروپوز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کا کپتان لائوڈسپیکر پر ایک خوبرو لڑکی کو شادی کی پیشکش کر رہا ہے، نوجوان لڑکی جہاز کے ٹیک آف کا انتظار کر رہی ہے تاہم اسی دوران جہاز کپتان نے لائوڈ سپیکر کھولا اور اس کی سیٹ پر کال کی،اس سے جیون ساتھی بننے کی خواہش کا اظہارکیا اور شادی کی پیشکش کر دی۔

پائلٹ نے گفتگو کے دوران لڑکی سے اظہار محبت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سےمحبت کرتا ہوں کیا آپ مجھےسےشادی کریں گی یہ سننے کے بعد لڑکی شرما گئی لیکن اگلے ہی لمحے وہ سیٹ سے کھڑی ہو ئی اور پائلٹ کی پیشکش قبول کر لی ۔

لڑکی کی ہاں نے مسافروں میں جوش بھر دیا سب اس کیلئے کھڑے ہو کر تالیاں بجانا اور خوشگوار ازدواجی زندگی کی خواہش پر انہیں مبارک باد پیش کرنا شروع ہو گئے ۔

اس کے بعد خوبرو لڑکی کپتان کے کیبن کی طرف بڑھنا شروع ہو گئی جبکہ کپتان انگوٹھی ہاتھ میں تھامے کاک پٹ سے باہر نکل آیا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا

پائلٹ نے لڑکی کو انگوٹھی پہنائی جبکہ اس واقعے کی ویڈیو ایک مسافر کی جانب سے ریکارڈ کی گئی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا جو دیکھتےہی دیکھتے وائرل ہو رہی ہے۔


متعلقہ خبریں