بھارت نے جی 20 اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا شروع کر دیا

بھارت نے جی 20 اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا شروع کر دیا

نئی دہلی: بھارت نے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف جی 20 اجلاس کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا شروع کردیا۔

وزیر خارجہ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

مقبوضہ وادی کشمیر کے ضلع راجوڑی میں فوجی ٹرک کو آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگی جس میں چار بھارتی فوجی مارے گئے لیکن شام چھ بجے بھارتی فوج نے پیش آنے والے حادثے کو دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا، سابق سرکاری اہلکاروں اور مودی نواز صحافیوں و تجزیہ نگاروں نے سات بجے اعلانیہ طور پر پاکستان پہ الزام لگانا بھی شروع کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے جی 20 ممالک کا اجلاس 21 سے 23 مئی کے دوران مقبوضہ وادی چنار کے سری نگر میں کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔

بھارتی ریاست کو چین میں ضم کرنے کی تیاریاں

اجلاس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال نارمل ہے جب کہ وہاں شدید احتجاج اور ہڑتالوں کے باعث صورتحال سب کے سامنے ہے اور وہی مودی سرکار کے لیے درد سر بھی بنے ہوئے تھے۔

افسوسناک امر ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امن کی پیشکش بھی ایک آنکھ نہیں بھائی جب کہ وزیرخارجہ کی ایس سی او اجلاس میں ممکنہ شرکت نے بھی بھارتی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔

عالمی امور کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بادی النظر میں راجوڑی واقعے میں بھی پلوامہ طرز کا خود ساختہ حملہ لگتا ہے جس کا ایک مقصد جی 20 اجلاس کو سری نگر سے کسی اور جگہ منتقل کرنا ہے۔

پلوامہ حملے کے حوالے سے تازہ ترین انکشافات، دفتر خارجہ نے بھارت سے جواب مانگ لیا

بھارت خود ساختہ راجوڑی واقعے کو جواز بنا کر پاکستانی وزیر خارجہ کی ایس سی او اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کرسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں