قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا،محمد وسیم جونئیر کمر کی تکلیف میں مبتلا


ایشیا کپ 2022 کے آغاز سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی فاسٹ باولر محمد وسیم جونئیر پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جنہیں طبی معائنے کے لیے دبئی کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

محمد وسیم کا ایم آر آئی ٹیسٹ لیا جارہا ہے جس کے بعد پی سی بی کا میڈیکل پینل کرکٹر کو کھیلنے یا آرام کرنے سے متعلق ہدایت کریگا۔

شاہین شاہ آفریدی کی مداحوں سے جلد صحتیابی کی دعا کی اپیل

خیال رہے کہ پاکستان کی بولنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی جیسی حیثیت رکھنے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

ڈاکٹروں نے 22 سالہ فاسٹ بولر کو چار سے چھ ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔ پی سی بی حکام پرامید ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ میں ٹرائی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تندرست ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی گال میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں