پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی

عمران خان کی گوالمنڈی آمد سے قبل تمام دکانیں بند کرا دی گئیں

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق پیمرا آرڈی نینس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت تقاریر دکھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ٹی وی چینل عمران خان کی تقاریر ریکارڈ کر کے چلا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اعلی عدلیہ عمران خان کے خاتون میجسٹریٹ کو نام لے کر دھمکی دینے کا ازخود نوٹس لے، حکومتی اتحاد

پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان کی براہ راست تقاریر سے نقص امن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق تمام ٹی وی چینلز پیمرا قوانین کے مطابق آزاد اور غیر جانبدار ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹی وی چینلز اپنے پلیٹ فارم سے ایسے کوئی ریمارکس نشر نہ کریں جن سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کیخلاف کیس کرنے کا اعلان

پیمرا کے مطابق اگر پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔ پیمرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں سپریم کورٹ کے دو ازخود نوٹسز کیسز میں دیئے گئے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں