پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم بہترین فیصلہ ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فران فنڈنگ کیس سے متعلق عدالتی حکم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے، پتہ چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کو تمام پارٹیوں کی فنڈنگ کا فیصلہ ایک ساتھ کرنے کا حکم ایک بہترین فیصلہ ہے۔اب آئے گا اونٹ پہاڑ کے نیچے۔اب پتا چلے گا کون کون پارٹی فنڈنگ کے نام پر بھتے لیتا رہا۔ ن اور پی پی پارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ اپنے اکاؤنٹ میں ڈالتے رہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 25, 2022
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ پتہ چلے گا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی فنڈنگ کے نام پر کس طرح منی لانڈرنگ اور رشوت کا پیسہ اکاؤنٹ میں ڈالتے رہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم معطل کر دیا ہے۔