پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے سترہویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 183 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ملتان کی جانب سے صہیب مقصود 29 اور ٹم ڈیوڈ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کے شاہین، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی یہ پہلی شکست ہے، رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔
اس سے پہلے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب فخر زمان نے ایک مرتبہ بھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ محمد حفیظ 43، کامران غلام 42 جب کہ فل سالٹ نے 26 رنز بنائے۔ انور علی، دھانی، عباس اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Multan won the toss and chose to bowl! Here are the squads: #HBLPSL7 l #LevelHai l #LQvMS pic.twitter.com/4UWLfeJRBa
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 11, 2022