گاڑیاں گندی رکھنے والے خبردار


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابو ظہبی میں سڑکوں پر کھڑی گرد سے اٹی کاروں کے مالکان پر جرمانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی بلدیہ کی جانب سے جاری کی گئی وارننگ میں کہا گیا کہ اگر کوئی گاڑی عوامی مقامات پر طویل عرصے کے لئے کھڑی پائی گئی تو ضبط کرلی جائے گی اور مالک پر تین ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بلدیہ نے کہا ہے کہ گرد آلود گاڑیوں پر تین کے لیے وارننگ کا اسٹیکر لگایا جائے گا، اس دوران اگر گاڑی کی صفائی نہ کی گئی تو اسے اٹھا لیا جائے گا۔

یو اے ای کا افغانستان، انڈونیشیا سے آنے والے مسافروں پر پابندی کا اعلان

حکام کے مطابق اگرچہ گاڑی ضبط ہونے پر جرمانہ تین ہزار درہم ہے لیکن اگر مالک گاڑی کے ضبط ہونے کے تیس دنوں کے اندر اندر جرمانہ ادا کردیتا ہے تو اس سے پندرہ سو درہم جرمانہ لیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں