نئی دہلی: بھارتی دفاعی امور سنبھالنے والے آپس میں ہی لڑ پڑے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کی سیاسی تقرری بھارتی فوج کے پول کھولنے لگی۔ پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت کے بعد بھارتی دفاعی اُمور سنبھالنے والے آپس میں ہی لڑ پڑے۔
بھارتی افواج کی جھوٹی شان وشوکت کے پرخچے دُنیا کے سامنے اڑنے لگے جبکہ بھارتی سی ڈی ایس اورائیر چیف کے اختلافات میڈیا میں کھل کر سامنے آگئے۔
بھارتی جنرل بپن راوت نے زمینی افواج کو بر تر کہا جبکہ پلوامہ میں ہزیمت کے بعد بپن راوت نے بھارتی ائیر فورس کو معاون کہا۔ جس کے جواب میں بھارتی ائیر چیف نے سی ڈی ایس بپن راوت کے بیان کی نفی کر دی۔
بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو رافیل طیاروں میں کرپشن کا سامنا رہا۔ بپن راوت کی سربراہی میں بھارت کو پلوامہ اور دوکلم میں ہزیمت اور اندرونی خلفشار کا سامنا رہا ہے۔