سی ایس ایس پاس کرنے والی کی شرح مزید کم ہوگئی

سی ایس ایس (CSS)

سی ایس ایس 2023ء کے امتحانی نتائج کا اعلان


پاکستان میں مقابلے کا امتحان سینٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس) پاس کرنے والوں کی شرح 2 ‏فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

سال2020 میں سی ایس ایس کا ‏امتحان صرف1.96 فیصد امیدوارپاس کر سکے۔ امتحانات میں 18 ہزار 553 میں سے صرف 376امیدوار ہی کامیاب قرار پائے جب کہ 18 ہزار 177 ‏امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے۔

انٹرویو کے بعد صرف221 امیدوار سلیکٹ ہوئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس پاس ہونےکی شرح 3 فیصد تھی۔

سال 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ ‏لیا تھا۔

تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ‏ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔ گزشتہ 5 سالوں میں پاس ہونےکی شرح انتہائی کم ہونےلگی ہے۔

 


متعلقہ خبریں