امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کو 3 سو بلین ڈالر دینے کی باتیں جھوٹی خبر ہے۔
ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو 3 سو بلین ڈالر دینے کی جھوٹی خبر ڈیموکریٹس نے پھیلائی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے اتفاق کیا ہے کہ اس کے پاس کبھی نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہوں گے۔
امریکااورایران نے ایم اویوپردستخط کردئیے
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایران کو تعمیرات کی مد میں 300 ارب ڈالر کچھ شرائط کے ساتھ مل سکتے ہیں، یہ تعمیراتی فنڈ خلیجی اتحادی ممالک کی جانب سے دیا جائے گا۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران ذمہ داریوں اور وعدوں کی پاسداری کرے تو اس فنڈ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
