بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس وقت ہم سائنسی ماہرین کے مشوروں کو ترجیح دیتے ہوئے یہ جنگ کو جیتے سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کورونا وباء ہم سب کے صبر اور برداشت کا امتحان لے رہی ہے۔
مودی نے کہا کہ حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتیں بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی پوری کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں کسی طرح کی افواہوں میں مت پھیلائیں ، کورونا کے اس بحران میں ، ویکسین کی اہمیت ہر ایک کو معلوم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے کورونا ویکسین 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر ایک شہری کے لئے دستیاب ہو گی۔