امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھارت برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت:18 سال کی عمر کے افراد کورونا ویکسین لگوانے کے مجاز قرار
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔
برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کچھ اثراث ہوں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔