سعودی صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجه چنگیز نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سزا دلوانے کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خدیجه چنگیز کا کہنا تھا کہ بغیر کسی تاخیر کے سعودی ولی عہد کو سزا دی جائے جس سے نہ صرف انصاف آئے گا بلکہ ایسی قتل کی کارروائیوں کو بھی روکا جاسکتا ہے۔
خدیجه چنگیز نے یہ مطالبہ امریکی انٹیلجنس رپورٹ کے آنے بعد کیا جس میں خاشقجی کی موت کا ذمہ دار شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹھرایا گیا ہے، تاہم سعودی عرب کی جانب سے رپورٹ کو مسترد کردیا گیا ہے۔
سعودی صحافی کو اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا۔
جمال خاشقجی کے قتل کی منظوری محمد بن سلمان نے دی، امریکی خفیہ رپورٹ
ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافی کی لاش کے ٹکڑے سعودی قونصل جنرل کے گھر کے باغ میں دفن کیے گئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمال خاشقجی کا جسم کئی ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان کا چہرہ مسخ کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے سعودی صحافی خا شقجی دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانہ میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے کچھ دن بعد ترکی کا موقف سامنے آیا تھا کہ خاشقجی کو قتل کیا جاچکا ہے۔