کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 کروڑ 39 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس: دنیا میں 16 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ 39 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 25 لاکھ 29 ہزار 393 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 8 کروڑ 95 لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 5 لاکھ 23 ہزار 82 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 91 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 970 اور ایک کروڑ 10 لاکھ 79 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے بال بھی گرنے لگے 

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 988 اور ایک کروڑ 4 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 42 لاکھ  23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 85  ہزار 304 ہے۔

برطانیہ میں 41 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 22 ہزار 415 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 37 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 86 ہزار 147 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ویکسین کیلیے امیر ممالک کی حکمت عملی بے نقاب
اسپین میں 31 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 69 ہزار 142 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 28 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 97 ہزار 227 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں