امریکہ کے ایک نیوز چینل سے وابستہ خاتون اینکر کی بچے کو اٹھائے خبریں پڑھنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اینکر براہ راست نشریات کے دوران موسم سے متعلق خبریں سنا رہی ہوتی ہیں کہ اچانک ان کا بیٹا آ کر ٹانگ سے لپٹ جاتا ہے جسے گود میں اٹھا کر وہ خبریں پوری کرتی ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ’ورک فرام ہوم‘ گھر سے کام کرنے والی نیوز اینکر لیزلی لوبیز کو ویڈیو نے دنیا بھر میں مقبول کر دیا۔
1/3)Talk about timing lately: I was scheduled weeks ago to do a story w/ Dr. Lucy Jones for the upcoming anniversary of the Sylmar earthquake. Well, just a few days ago a clip of sweet Nolan interrupting my forecast went viral. Coincidentally, nearly 30 years ago, @DrLucyJones… pic.twitter.com/2t4OmYvuT4
— Leslie Lopez (@abc7leslielopez) January 31, 2021
خیال رہے کہ دنیا بھر میں بیشتر سرکاری و نجی ادارے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ورک فراہم ہوم کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں۔
اس پالیسی کے تحت ملازمین اپنے گھروں سے ہی دفتر کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔