دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں پانچ پاکستانی کھلاڑی شامل کیے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ باولنگ رینکنگ میں عمر گل 857 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہیں۔
814 پوائنٹس کے ساتھ بوم بوم آفریدی چھٹے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ سابق آف سپنر سعید اجمل آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی20 رینکنگ: بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی
ان کے علاوہ موجودہ قومی ٹیم کا حصہ لیفٹ آرم آف اسپنرعماد وسیم نویں اور لیگ سپنر شاداب خان دسویں نمبر پر ہیں۔
رینکنگ میں ویسٹ انڈین اسپن باؤلر نمبر دو اور نیوزی لینڈر ڈینیئل ویٹوری کی تیسری پوزیشن ہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، محمد عباس کی تنزلی
خیال رہے کہ آئی سی سی کی موجودہ ٹی ٹوئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں قومی ٹیم کے گیند عماد وسیم آٹھویں جب کہ شاداب خان نویں نمبر پر موجود ہیں۔
ان کے علاوہ بلے بازوں کی رینکنگ میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔