امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل سے لدے جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے باہر نکل رہے ہیں۔
ان کے مطابق بحری جہاز اب جنوبی بحری راستے کی جانب بڑھ رہے ہیں جو مکمل طور پر محفوظ اور صاف قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے متبادل بحری راستے بھی موجود ہیں، جس سے عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل متاثر نہیں ہوگی۔
معاہدے کے باوجود اعلیٰ قیادت کی شہادتیں نہیں بھولیں گے، اسماعیل بقائی
انہوں نے زور دیا کہ سمندری تجارت کی روانی برقرار رکھنا بین الاقوامی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ان کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں میں بھی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی یا متبادل راستوں کا استعمال تیل کی عالمی سپلائی چین پر اہم اثر ڈال سکتا ہے۔
