عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 20 ہزار 460 افراد ہلاک اور دو کروڑ 86 لاکھ 91 ہزار 629 افراد متاثر ہوئے۔
دنیا میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 71 لاکھ 65 ہزار 60 ہیں اور دو کروڑ 6 لاکھ 6 ہزار 109 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس چین میں رپورٹ ہونے سے پہلے وجود میں آچکا تھا، سائنسدان
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور ایک لاکھ 97 ہزار 435 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارت میں 46 لاکھ 63 ہزار 930 افراد متاثر اور77 ہزار 537 ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 30 ہزار 474 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 484 ہو گئی ہے۔
پیرو میں بھی 7 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار 470 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں 22 ہزار 518 اموات ہوئی ہیں جبکہ 7 لاکھ دو ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 378 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 70 ہزار 183 اموات ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان شہریوں کو کورونا سے بچانے والے عالمی رہنماؤں میں سب سےکامیاب قرار
کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔
دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔