واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے نیشنل گارڈز میدان میں اتارے تو احتجاج ختم ہوا۔
امریکی ریاست اوکلاہوما میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نیشنل گارڈز میدان میں اتارے اور احتجاج ختم ہو گیا۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب کے دوران امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر بھی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے بائیں بازو کے سیاستدان کیا کر رہے ہیں۔ پولیس پر تشدد کی بات کوئی نہیں کر رہا اور نہ ہی کوئی لٹیروں کی بات کر رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی کوروناکی بات نہیں کررہا اور نہ ہی ماسک کی۔ جبکہ مجھ پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے کیا خوفناک بات کی۔
یہ بھی پڑھیں سابق فوجی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آہنی دیوار بن گئے
انہوں نے کہا کہ نیو جرسی کے گورنر نے مجھے کہا ہزاروں لوگ مر گئے لیکن بچے ہم سے زیادہ مضبوط ہیں۔ اس لیے اسکول اور دیگر پبلک مقامات کھول دیں۔
گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ دیگر ممالک کورونا مریضوں کو کلوروکوئن دوا دے رہے ہیں تاہم امریکی ادارے اس میں ناکام رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ روک دیے جائیں تو کیسز کی تعداد بھی کم ہو جائے گی۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر 2020 میں صدارتی الیکشن ہار گیا تو پھر کچھ اور کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ افراد کو روکنے کے لیے گلے کو مضبوطی سے پکڑنے کو ختم کرنا ہو گا۔ چوک ہولڈز پر پابندی عائد کرنا اچھی چیز ہے کچھ حالات کے لیے ہمیں اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔