سعودی عرب کورونا کیسز کے لحاظ سے دنیا میں 15ویں نمبر پر آ گیا

فائل فوٹو


ریاض: سعودی عرب میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں 15 ویں نمبر پر آ گیا ہےْ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ 3 ہزار 45 نئے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں ایک لاکھ 2 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس: پاکستان میں50 سال سے زائد عمر کے افراد کو زیادہ خطرہ

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 70 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ 34 لاکھ 22 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 665 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 19 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

برازیل امریکہ کے بعد 6 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد موت کا شکار ہوئے۔ برازیل میں کیسز کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 36 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں کورونا سے مزید197 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد روس میں اموات کی تعداد 5 ہزار 7 سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا نے مزید 204 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی تعداد 40 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی جبکہ دو لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو کردیا گیا ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 29 ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: کورونا کے بڑھتے کیسز، جدہ میں دوبارہ جزوی کرفیو

جرمنی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزارسے تجاوز کرگئی ہے۔

ترکی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار چھ سو سے زائد جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار 218 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں