دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 20ویں میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لاہور قلندر کے بالر شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور قلندرز کے بالر شاہین آفریدی کو تجرباتی بنیادوں پر قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔
Shaheen Shah Afridi dazzles in Dubai!
3.5-1-4-5
Sultans blown away for 114 in 19.4 overs.@lahoreqalandars are BACK#DilSeJaanLagaDe #MSvLQ pic.twitter.com/VLEc3AJEQz— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
خیبرایجنشی سے تعلق رکھنے والے سترہ سالہ بائیں ہاتھ سے بالنگ کروانے والے شاہین آفریدی نے پی ایس ایل تھری کے 20ویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3.4 اوورز میں چار رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Shaheen soars high 🦅!
A great spell for @lahoreqalandars #MSvLQ #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/fkgM9QTbU9— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔
شاہین آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
For his unreal spell of bowling, @iShaheenAfridi is our Man of the Match#MSvLQ #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/QCfFYZefk8
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
اس سے قبل کھیلے گئے تین میچز میں شاہین کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
Sultans from 92-1 to 111-8.@lahoreqalandars reverse the collapse trend as @MultanSultans lose 7 wickets for 18 runs#MSvLQ #DamaDamMast pic.twitter.com/oZxqFxDtaS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2018
شاہین آفریدی نے پی ایس ایل کی تاریخ کی تیسری بہترین بالنگ کا اعزازبھی اپنے نام کر لیا ہے۔ اس سے پہلے کراچی کنگز کے روی بوپارا نے 2016ءمیں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور پی ایس ایل کی بہترین کارکردگی کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
عمر گل 24 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے والے دوسرے بہترین کھلاڑی ہیں۔
گزشتہ سال شاہین آفریدی نے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں خان ریسرچ لیبارٹریز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر نے ڈیبیو میچ میں راولپنڈی کے خلاف تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے صرف 39 رنز کے عوض آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ انہوں نے ڈیبیو میں بہترین بالنگ کا 43 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا تھا۔
شاہین پی سی بی کے انڈر16 ٹیلنٹ پروگرام کے بعد فاسٹ بالر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے تھے۔