اوہائیو: امریکی ریاست اوہائیو میں ایک شخص نے اپنی سالگرہ کے ہندوں کی مدد سے 25 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اوہائیو کے رہائشی انتھونی نامی شہری نے 8 مئی کی شام ہونے والی “پک فائیو” قرعہ اندازی کے لیے اپنی سالگرہ کے نمبرز 8-5-5-2-3 استعمال کیے تھے۔
انتھونی کا کہنا ہے کہ اُس نے انہی نمبرز کے ساتھ اسی سال اپنی سالگرہ کے دن لاٹری کھیلنا شروع کی تھی۔
خوش قسمتی سے 8 مئی کی قرعہ اندازی میں تمام نمبر میچ ہو گئے۔ جس کے نتیجے میں وہ 25 ہزار ڈالر کے انعام کے حقدار ٹھہرے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرے بچے کی پیدائش پر 30 ہزار اور چوتھے پر 40 ہزار، وزیراعلیٰ کا حیران کن فیصلہ
فاتح شہری کے مطابق وہ جیتی گئی تمام رقم بینک میں جمع کروائے گا۔
