لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا خان کو 22 مئی کو طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہیں ایک بااثر شخصیت کی جانب سے طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی، سائبر بلنگ، ذہنی اذیت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بجائے حوصلہ شکنی کی گئی اور مجھے، میرے خاندان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ میں متعلقہ حکام سے درخواست کرتی ہوں کہ فوری طور پر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، این سی سی آئی اے اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروائیں۔ تاہم مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث مؤثر کارروائی نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے معاملے کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔
