ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایران نے مستقل مزاجی سے ہمیشہ اپنے وعدوں کا پاس رکھا ۔
اپنے ایک بیان میں مسعودپزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے جنگ سے بچنے کیلئے ہر راستہ تلاش کیا ، ہماری طرف سے تمام راستے کھلے ہیں۔
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
دباؤ کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا ایک وہم ہے،جنگ کے مقابلے میں سفارتکاری کا باہمی احترام کہیں زیادہ محفوظ اور پائیدار ہے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کا طریقہ کار بنا رہے ہیں۔
معاہدہ نہ کیا تو ایران کیلئے اچھا نہیں ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ
عمان اور بین الاقوامی اداروں کی ہم آہنگی سے کوششیں جاری ہیں، ایران دیگر ریاستوں کے تعاون سے محفوظ جہاز رانی کیلئے پروٹوکول تیار کرنے کو تیارہے۔
