شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے 19ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کر جیت کے لیے پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔
میچ کے آغاز میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اپنی اننگ کا آغاز کرنے کوئٹہ کی ٹیم میدان میں آئی تو مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
کوئٹہ کی جانب سے شین واٹسن 90 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ اوپنر بلے باز نے سات چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی اننگ مکمل کی۔
The #Zordar11 of @TeamQuetta has set a solid target. Can Kings gun it down?#QGvKK #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/1HJIU2ZMwX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
کیون پیٹرسن نصف سنچری بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ انہوں نے ایک چھکے اور سات چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شاہد آفریدی، محمد عرفان، عثمان خان اور محمد عامر ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہو سکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اب تک ایونٹ میں چھ میچز کھیلے ہیں۔ جن میں تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کوئٹہ نے گزشتہ روز کھیلے گئے چھٹے میچ میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کر ایک مشکل مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا تھا۔
ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتح پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
دوسری جانب کراچی نے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے ہیں۔ جن میں ٹیم کو تین میچز میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔