شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مد مقابل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان سلطان اور گلیڈی ایٹرز ٹیمیں آج اپنا پانچواں میچ کھیل رہی ہیں۔
The Sultan XI for today’s match! #MSvQG pic.twitter.com/S2XI9uIB4N
— Multan Sultans (@MultanSultans) March 3, 2018
ملتان سلطان نے اس سے پہلے کھیلے گئے 4 میچز میں سے 2 جیتے ۔ سلطان ٹیم کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی ںذر ہوگیا۔
The #Zordaar11 are ready to take the pitch. #HBLPSL #PSL2018 #ShaanePakistan #MSvQG pic.twitter.com/j52ItJcWnm
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 3, 2018
دوسری طرف کوئٹہ نے بھی ایونٹ میں چار میچز کھیلے ہیں جن میں گلیڈی ایٹرز ٹیم دو میچز میں فاتح قرار پائی اور 2 میچز ہاری۔
ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر
ملتان سلطانز
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔