لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک مرتبہ پھر سری لنکن ٹیم کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔
ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ حکام کی سنگاپور میں ملاقات ہوئی جس کے دوران یہ پیشکش کی گئی۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کو مل گئی
اطلاعات کے مابق پی سی بی نے سری لنکا سے سیکیورٹی وفد بھیجنے کی بھی درخواست کردی ہے۔
پی سی بی ترجمان نے سری لنکا کی جانب سے مثبت جواب کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیشکش کی گئی ہے۔