کابل: ٹانگ سے محروم افغان بچے کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی اور اس خوشی کا اظہار اس نے رقص کرکے کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس وقت سب کی توجہ کا مرکز ہے۔
پانچ برس کا احمد سعید رحمان افغانستان میں جاری طالبان اور حکومت کی جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا اور کی دائیں ٹانگ متاثر ہوئی تھی اور وہ اس سے ہمیشہ کے لیے محروم ہو گیا تھا لیکن ڈاکٹرز نے بھر پور کوشش کے جب احمد کو مصوعی ٹانگ لگائی تو وہ اتنا خوش ہوا کہ رقص کرنا ہی شروع کردیا۔
بچے کو بین الاقوامی کمیٹی ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے اسپتال میں ٹانگ لگائی گئی، اس کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر احمد خوشی سے نہال نظر آرہا ہے اور اسپتال میں خوب رقص بھی کررہا ہے۔
A landmine took Ahmed’s leg.
This is the moment he got back on his feet.
Over 4,000 civilians were killed or injured by explosives in Afghanistan last year. That’s over a third more than in 2017 and the most since 2010. pic.twitter.com/5xVKhTWoiP
— ICRC (@ICRC) May 6, 2019
احمد کی فزیو تھراپسٹ سمین سروری نے بتایا کہ احمد کی دائیں ٹانگ اس وقت ضائع ہوئی جب وہ صرف آٹھ ماہ کا تھا اور اب وہ چلنا اور کھیلنا کودنا چاہتا تھا۔
آئی سی آر سی نے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ 30 برسوں سے جاری لڑائی میں اب تک دس فیصد بچوں سمیت ایک لاکھ سے زائد افراد کو مصنوعی ٹانگیں لگائی جاچکی ہیں۔