دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکیشن واٹس ایپ جلد اپنے نئے فیچر متعارف کرا رہی ہے جس سے عوام کو مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔
واٹس ایپ دنیا کی سب سے زیادہ مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس میں ہر سال متعدد نئے فیچرز متعارف ہوتے رہتے ہیں اور اس وقت بھی کمپنی نے جلد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے متعدد فیچرز کی آزمائش بیٹا ورژن میں ہو رہی ہے جب کہ اکاؤنٹ کو دوسرے ہاتھوں میں جانے سے روکنے، آڈیو فائلز اور ایسے ہی دیگر متعدد فیچرز اس وقت موجود نہیں ہیں۔
آئندہ چند ماہ میں وٹس ایپ میں متعدد فیچر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
1۔ چیٹ کو مزید محفوظ بنانے کے لیے واٹس ایپ میں سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا جائے گا اور صرف صارف ہی اپنی طے کردہ سیٹنگز کے مطابق ایپ کو اوپن کر سکیں گے۔ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد اس ایپ کو فنگر پرنٹ کی بدولت ہی اوپن کرنا ممکن ہو گا۔
2۔ اسکرین شاٹ لینا اور بلاک ہونے کو واٹس ایپ کی بڑی تبدیلیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے بعد صارف کو چیٹ کے اسکرین شاٹ لینے سے اس وقت بلاک کردیا جائے گا جب وہ فنگر پرنٹ کی تصدیق کا آپشن ان ایبل کریں گے، یہ فیچر اس وقت بیٹا ورژن میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں جھوٹی خبروں کی روک تھام، واٹس ایپ نیا فیچر متعارف کرائے گا
3۔ واٹس ایپ پر ایک ایسا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے معلوم ہو سکے گا کہ گروپ میں موجود کونسا صارف اکثر پیغامات فارورڈ کرتا ہے جب کہ صارف یہ بھی جان سکیں گے کہ کس میسج کو کتنی بار فارورڈ کیا گیا ہے۔
ڈارک موڈ کا صارفین کو شدت سے انتظار ہے
4۔ ڈارک موڈ بیٹا ورژن 2.19.87 میں دیکھا گیا تھا مگر فی الحال وہاں موجود نہیں، مگر کمپنی گزشتہ سال وعدہ کرچکی ہے کہ صارفین کے لیے اسے بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔
5۔ صارفین کا واٹس ایپ بند ہونے پر بھی ویڈیو چلتے رہنے کا فیچر بھی جلد متعارف ہو رہا ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین یوٹیوب، فیس بک، انسٹا گرام اور دیگر سائٹس کی ویڈیو اس وقت بھی پلے ہوتی رہیں گی جب اسے بند کیے بغیر چیٹ ونڈو سے باہر نکل جائیں بلکہ کسی دوسری ایپ میں چلے جانے پر بھی ویڈیو چلتی رہیں گی۔
6۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے آپشن پر بھی کام ہو رہا ہے جو صارفین کو یہ اختیار دے گا کہ آرکائیو میں ڈال دی جانے والی چیٹ پر کوئی نیا میسج ان کو نظر آئے یا نہیں، اس وقت کسی چیٹ کو آرکائیو میں ڈالنے کے بعد نئے میسج آنے پر وہ خود کار طور پر مین ونڈو پر نظر آنے لگتی ہے۔