اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ایوارڈ عاصمہ جہانگیر کے نام


اسلام آباد:  اقوام متحدہ نے سال 2018 کے لیے انسانی حقوق سے متعلق ایوارڈ  مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے نام کردیا ہے۔

یہ ایوارڈ ا انسانی حقوق کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو سراہنے کے لیے رواں سال کے اواخر میں پیش کیا جائے گا۔

عاصمہ جہانگیر ماورائے عدالت قتل کے معاملے پر 1998 سے 2004 تک اقوام متحدہ کی مندوب رہیں۔

اس کے علاوہ عاصمہ جہانگیر  2004 سے 2010  تک خصوصی مندوب برائے مذہب اور عقائد کی آزادی بھی رہ چکی ہیں۔

ان  کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اس سے قبل بھی دنیا بھر میں انسانی  حقوق کے اعزازات سے نوازا جاتا  رہا ہے۔

ان ایوارڈز میں یونیسکو  پرائز، فرینچ لیجن آف آنر اور مارٹن اینیلیز ایوارڈز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ  عاصمہ جہانگیر کو 1995 میں رامون میگ  ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، اس ایوارڈ  کو ایشیا  کا  نوبل  انعام  بھی تصور کیا جاتا ہے۔

مرحومہ نے ایران میں اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی براےٴ انسانی حقوق اور مذہبی آزادی  کے  حیثیت  سے  بھی  کام  کیا۔

عاصمہ رواں سال 11 فروری کو دل کو دورہ پڑنے کے باعث 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔


متعلقہ خبریں